ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوسف رضاگیلانی کی آم فیسٹول میں شرکت

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں منعقدہ مینگو فیسٹیول میں شرکت کی ہے۔مینگو فیسٹیول میں 50 کے قریب آموں کی اقسام نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینگو فیسٹیول میں ملتان کے آم رکھے گئے جس پر خوشی ہوئی۔ہم آم بر آمد کریں گے تو زرِ مبادلہ کما سکیں گے، باہر ممالک جاتے تو لوگ کہتے تھے آم، کینو اور چاول لائیں۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ روز صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی، وہ آم کی پیداوار بڑھانے کی بات کررہے تھے، ملتان کے آم کو لوگ خوشبو سے پہچانتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں