ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی نے واپڈا کو شکست دے کر قومی بیس بال چیمپئن شپ جیت لی

راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک) قومی بیس بال چیمپئن شپ کے فائنل میں آرمی نے واپڈا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ایچ ای سی نے اسلام آباد کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام 25 ویں مینز قومی بیس بال چیمپئن شپ کا فائنل جی ایچ کیو راولپنڈی بیس بال گرائونڈ میں کھیلا گیا جس میں آرمی نے واپڈا کو بآسانی صفر کے مقابلے میں 3 رنز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ، فقیر حسین، وسیم اکرم اور محمد یونس نے ایک ، ایک رن بنایا اس سے قبل کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں ایچ ای سی نے اسلام آباد کو 3 کے مقابلے میں 5 رنز سے شکست دی ، فاتح ٹیم کے رئیس بشیر، سعید اختر، اکرام اللہ، عرفان اللہ اور جنید نے ایک ، ایک رن اسکور کیا جبکہ اسلام آباد کی طرف سے طارق نے2 اور ملک نے ایک رن بنایا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈیئر عمر ایم ٹی نے فاتح ٹیم اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے پاکستان فیڈریشن بیس بال کے جنرل سیکرٹری سید فخر علی شاہ نے مہمان خصوصی کو اعزازی شیلڈ پیش کی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں