ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسپین: بارسلونا میں شہری سیاحوں سے تنگ‘ پانی پھینک کر احتجاج

اسپین کے شہری سیاحوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں‘ چھوٹی تصویر پانی پھینکنے کی ہے
اسپین کے شہری سیاحوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں‘ چھوٹی تصویر پانی پھینکنے کی ہے

میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین کے دوسرے بڑے شہر بارسلونا میں شہریوں نے سیاحوں کی بڑھتی تعداد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مظاہرین نے ہوٹلوں میں بیٹھے سیاحوں پر پانی بھی پھینکا۔ واقعے کی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مظاہرین پانی والی کھلونا پستولوں سے سیاحوں پر پانی پھینک رہے ہیں اور سیاح ان سے بچنے کے لیے اٹھ کر جارہے ہیں۔ مظاہرین نے سیاحوں کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور وہ بارسلونا میں سیاحوں کی تعداد میں کمی کا مطالبہ کررہے تھے۔ ان کا موقف تھا کہ سیاحوں کی زیادہ تعداد نے اس شہر کو ناقابل رہائش بنا دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں