
جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں شدید بارش کے باعث سونے کی غیر قانونی کان بیٹھنے سے 12 افراد ہلاک اور 20دیگر لاپتا ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں کے دوران زندہ بچ جانے والے 5افراد کو نکال لیا گیا،جب کہ ریسکیو ٹیم لاپتا افراد تلاش کر رہی ہے۔ تلاش کے لیے نیشنل ریسکیو ٹیم، پولیس اور فوج کے جوانوں پر مشتمل 164 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ شدید بارش اور کیچڑ کے باعث کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے اور امدادی کارکنوں کو لینڈ سلائیڈنگ کے مقام تک پہنچنے کے لیے 20 کلومیٹر پیدل چلنا پڑتا ہے۔