بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی، روہت شرما اور جسپریت بمرا سری لنکا کے خلاف اگست میں ہونے والی تین ون ڈے میچز کی سیریز نہیں کھیلیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کے ہاردیک پانڈیا یا ایل راہول کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سونپے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔