شہر قائد کراچی میں مون سون کی سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی، محکمہ موسمیات نے اعدادوشمار جاری کردئے۔
شہر میں بارش سے متعدد سڑکیں زیرِ آب آگئیں، برسات کا سلسلہ رُکا تو محکمہ موسمیات نے بھی اعداد و شمار جاری کردئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 58 ملی میٹر ہوئی۔
اس کے بعد اورنگی ٹاؤن میں 30 ملی میٹر، یونی ورسٹی روڈ پر 19.8 ملی میٹر، ائیرپورٹ پر 18.5 ملی میٹر اور پی اے ایف بیس پر 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سہراب گوٹھ، گڈاپ اور صدر میں صرف بوندا باندی ہوئی، ڈیفنس میں بھی صرف بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ 5 بجے شہر کا درجہ حرارت 38.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
