ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مجھ پر مت چِلاؤ، امریکی خاتونِ اول بھی صحافیوں پر پھٹ پڑیں

واشنگٹن: امریکی خاتونِ اول جِل بائیڈن بھی اب میڈیا پرسنز کے اِس سوال سے تنگ آچکی ہیں کہ اُن کے شوہر کو انتخابی دوڑ میں رہنا چاہیے یا نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جِل بائیڈن بہت اچھے موڈ میں تھیں، وہ اپنے چند احباب کے ساتھ کافی ہاؤس پہنچی تھیں تاکہ کچھ دیر گپ شپ لگاسکیں، میڈیا والوں نے اُن کا تعاقب کیا اور عین اُس وقت اُن کے سر پر پہنچ گئے جب وہ انتہائی لذیذ اور گرما گرم کافی کی چُسکیاں لے رہی تھیں۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ٹیمپا کے ایک کافی ہاؤس میں میڈیا رپورٹرز نے اُنہیں گھیر لیا،جِل بائیڈن نے پہلے تو یہ چاہا کہ میڈیا والے وہاں سے چلے جائیں، وہ نہیں چاہتی تھیں کہ یہ حسین لمحات ضائع ہوں اور شام خراب گزرے، لیکن جب میڈیا والے پسپا ہونے کو تیار نہ ہوئے تو جِل بائیڈن بھی پھٹ پڑیں۔

 امریکی خاتونِ اول نے کہا کہ جو کچھ پوچھنا ہے وائٹ ہاؤس والوں سے پوچھو، پینٹاگان جاؤ، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ جاؤ مگر مجھ پر مت چِلاؤ۔

جل بائیڈن کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن کے منصب سے متعلق امور سے میرا کوئی تعلق نہیں اس لیے مجھ سے کچھ مت پوچھو۔

میڈیا والے امریکی خاتونِ اول سے بار بار یہی پوچھ رہے تھے کہ جب ڈیموکریٹس نے بھی کہہ دیا ہے کہ جو بائیڈن کو انتخابی دوڑ سے الگ ہو جانا چاہیے تو پھر وہ قوم کے بہترین مفاد میں اس دوڑ سے الگ کیوں نہیں ہو رہے۔

واضح رہے کہ تین ریاستوں کے دوروں میں امریکی ایوانِ صدر نے میڈیا پرسنز کو خاتونِ اول کے ساتھ ساتھ رہنے کی گنجائش فراہم کی تھی تاہم یہ توقع نہیں کی جارہی تھی کہ وہ خاتونِ اول سے سخت سوالات کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں