اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کو فون کال ٹریس کرنے کی اجازت دے دی ۔
وفاقی کابینہ نے حساس ادارے کے نامزد افسر کو شہریوں کی کال سننے یا ٹریس کرنے کا اختیار دینے کی منظوری دے دی ۔آئی ایس آئی کو فون کال کے ساتھ ساتھ میسجز میں مداخلت یا ٹریس کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔ کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی۔
آئی ایس آئی کو فون ٹریس کرنے کی اجازت پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ 1996 کی سیکشن 54 کے تحت دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق سمری کی منظوری قومی سلامتی اور کسی بھی جرم کے خدشے کے تناظر میں دی گئی ہے، ایجنسی جس افسر کو نامزد کرے گی وہ گریڈ 18 سے کم درجے کا نہیں ہوگا
