ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیرس ڈائمنڈلیگ :ارش ندیم نے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کے ٹاپ ایتھلیٹ ارشد ندیم کی ایک سال بعد فیلڈ پر واپسی ہوئی، پیرس ڈائمنڈ لیگ میں تمغہ تو نہ جیت سکے لیکن چوتھی پوزیشن حاصل کرکے اولمپکس سے قبل فارم اور ردھم کو بحال کرلیا۔ دنیا کے بہترین ایتھلیٹس کے مقابلے ڈائمنڈ لیگ کے پیرس میں ہونے والے مقابلوں میں ارشد ندیم جویلین تھرو ایونٹ میں شریک تھے۔ پہلی باری میں ارشد ندیم نے 74 عشاریہ 11 میٹر تھرو کی اور اس کے بعد دھیرے دھیرے تھرو بہتر کرتے رہے۔ دوسری باری میں انہوں نے 80.28 میٹر کی تھرو کی، تیسری باری میں 82.71 میٹر کی تھرو کی۔اس موقع پر وہ ٹاپ 3 میں شامل تھے۔ چوتھی باری میں انہوں نے 82.17 کی تھرو کی مگر اس ہی راؤنڈ میں جیکب ویڈلیخ 85 میٹر کی تھرو کرکے ارشد سے آگے نکل گئے۔5ویں راؤنڈ میں ارشدکو ایک بڑی تھرو درکار تھی تاکہ وہ ٹاپ3 میں آسکیں تاہم ان کی 84 عشاریہ 21 کی تھرو ان کے لیے کافی نہ تھی، یوں انہیں چوتھی پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا۔ یہ اگست 2023 کے بعد ارشد ندیم کا پہلا بڑا ایونٹ تھا، ارشد نے حال ہی میں سرجری کے بعد کم بیک کیا، وہ اس ماہ پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے تمغے جیتنے کی اہم امید ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں