ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیمپئنز ٹرافی کا تفصیلی شیڈول سامنے آگیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) آئندہ سال پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا، پی سی بی نے گزشتہ ہفتے چیمپئنز ٹرافی کی تاریخوں کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق ایونٹ کا 19 فروری سے 9مارچ تک پاکستان میں انعقاد کا اعلان کیا گیا تھا۔ میڈیا میں یکم مارچ کو پاک بھارت میچ اور بھارت کے تمام گروپ میچز لاہور میں ہونے کا پہلے سے ہی رپورٹ ہو چکا ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے اعلان سے پہلے اب چیمپئنز ٹرافی کا تفصیلی شیڈول منظر عام پر آ گیا ہے۔مجوزہ شیڈول کے مطابق پاکستان، بھارت نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور افغانستان گروپ بی میں شامل ہیں۔میزبان پاکستان ٹیم تینوں وینیوز لاہور،کراچی اور راولپنڈی میں گروپ میچز کھیلے گی۔ چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہو گا، 20فروری کو لاہور میں بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی،21فروری کو کراچی میں افغانستان اور جنوبی افریقا کا میچ ہو گا، 22فروری کو لاہور میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی،23فروری کو لاہور میں بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ ہو گا، پاکستان اور بنگلا دیش 24فروری کو راولپنڈی میں میچ کھیلیں گی،25فروری کو لاہور افغانستان اور انگلینڈ کے میچ کی میزبانی کرے گا، 26فروری کو راولپنڈی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ ہوگا،27فروری کو لاہور میں بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کا میچ ہوگا، 28 فروری کو راولپنڈی میں افغانستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں میچ کھیلیں گی جبکہ یکم مارچ کو پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ لاہور میں ہوگا، 2 مارچ کو راولپنڈی میں جنوبی افریقا اور انگلینڈ کا میچ ہوگا، 5 مارچ کو پہلا سیمی فائنل کراچی جبکہ دوسرا سیمی فائنل 6 مارچ کو راولپنڈی میں رکھا گیا ہے، 9مارچ کو چیمپئنز ٹرافی کا فائنل لاہور میں ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں