ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلہ دیش:سپریم کورٹ نے ملازمتوں کا کوٹہ عارضی طور پر معطل کر دیا، طلبہ کا مظاہرے جاری رکھنے کا اعلان

بنگلہ دیش سپریم کورٹ نے بدھ کے روز سرکاری ملازمتوں کے کوٹے کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ اس سے قبل جون میں ڈھاکہ ہائی کورٹ نے اس کوٹے کو، جسے حکومت نے 2018 میں منسوخ کیا تھا، دوبارہ بحال کر دیا تھا۔

حکومت نے 2018 میں کوٹہ سسٹم کو ہفتوں تک جاری رہنے والے طالب علموں کے مظاہروں کے بعد منسوخ کیا تھا، جس کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کی گئی تھی۔

عدالت کی جانب سے سرکاری ملازمتوں میں کوٹے کی بحالی کے خلاف بنگلہ دیش بھر کی یونیورسٹیوں کے ہزاروں طلبہ نے مظاہرے شروع کر دیے تھے۔

بنگلہ دیش میں زیادہ تنخواہوں اور پرکشش مراعات کی سول سروسز کی ملازمتوں کا نصف سے زیادہ حصہ کوٹے میں چلا جاتا ہے، جن کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

بنگلہ دیش طالبہ مظاہرے





please wait



No media source currently available

سرکاری ملازمتوں میں 30 فی صد حصہ آزادی کے ہیروز کے بچوں کے لیے مختص ہے۔ یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے 1971 میں بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ لڑی تھی۔ جب کہ 10 فی صد کوٹہ خواتین کے لیے اور 10 فی صد مخصوص اضلاع کے لیے رکھا گیا تھا۔ اقلیتوں اور معذور افراد کے لیے مجموعی طور پر 6 فی صد کوٹہ مقرر تھا۔

طلبہ کا مطالبہ تھا کہ اقلیتوں اور معذور افراد کے سوا تمام کوٹے ختم کر دیے جائیں اور یہ نشستیں میرٹ کی بنیاد پر دی جائیں۔


بنگلہ دیش کی زیادہ تر یونیورسٹیوں کے طلبہ سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔ یہ مظاہرے جولائی کے آغاز سے ہو رہے ہیں۔ یہ تصویر ڈھاکہ کے مظاہرے کی ہے جس میں ہزاروں طالب علم شریک ہوئے۔ فوٹو اے ایف پی 3 جولائی 2024

بنگلہ دیش کی زیادہ تر یونیورسٹیوں کے طلبہ سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔ یہ مظاہرے جولائی کے آغاز سے ہو رہے ہیں۔ یہ تصویر ڈھاکہ کے مظاہرے کی ہے جس میں ہزاروں طالب علم شریک ہوئے۔ فوٹو اے ایف پی 3 جولائی 2024

جولائی کے آغاز میں شروع ہونے والے مظاہروں میں طلبہ نے ہائی ویز اور ریلوے لائنوں کو بلاک کرنا شروع کر دیا تھا۔

اے ایف پی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چٹاگانگ یونیورسٹی کے احتجاجی لیڈر رسیل احمد کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت تک کلاس رومز میں واپس نہیں جائیں گے جب تک کوٹے کی منسوخی کا مطالبہ پورا نہیں ہو جاتا۔

طالب علموں کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل کرنے والے وکیل شاہ منظور الحق نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ نے بدھ کے روز ہائی کورٹ کے فیصلے کو ایک ماہ کے لیے معطل کیا ہے۔


فائل فوٹو

فائل فوٹو

انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ چیف جسٹس عبید الحسن نے طلبہ سے کہا ہے کہ وہ اپنی کلاسوں میں واپس آ جائیں۔

منگل کے روز طلبا کے مختلف گروپوں نے اہم شاہراہوں اور ریلوے ٹریکس کو بلاک کر دیا تھا جس سے دارالحکومت ڈھاکہ اور کئی دوسرے بڑے شہروں میں ٹریفک کی آمد و رفت رک گئی۔

اسٹوڈنٹس کا ردعمل

ڈھاکہ یونیورسٹی کے ایک طالب علم پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عدالت سے جاری ہونے والا حکم عارضی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت معذوروں اور اقلیتوں کے کوٹے کے علاوہ تمام کوٹوں کی منسوخی کا مستقل ایگزیکٹو آرڈر جاری کرے۔

22 سالہ طالبہ مینا رانی داس نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملازمتوں میں خواتین کا کوٹہ نہیں چاہتیں کیونکہ اب خواتین مردوں سے پیچھے نہیں ہیں۔ وہ اپنی صلاحیتوں کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔ لیکن کوٹہ سسٹم کے ذریعے ہمارے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔


بنگلہ دیش کی فروغ پاتی معیشت کا گراف۔

بنگلہ دیش کی فروغ پاتی معیشت کا گراف۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ کوٹہ سسٹم سے حکومت کے حامی ایسے گروپوں کے بچوں کو فائدہ ہوتا ہے جو وزیراعظم شیخ حسینہ کی حمایت کرتے ہیں۔

چٹاگانگ یونیورسٹی کے طلبہ کے مظاہرے میں شامل فزکس کی طالبہ حلیمہ سعدیہ کا کہنا تھا کہ کوٹہ سسٹم سے ذہین طلبہ کی حق تلفی ہوتی ہے اور انہیں وہ ملازمتیں نہیں ملتیں جن کے وہ مستحق ہیں۔

(اس رپورٹ کے لیے تفصیلات اے ایف پی سے لی گئیں ہیں)

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں