ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے جماعت اسلامی اپنا کردار اداکرے گی، منعم ظفر خان

کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے مون سون کی آمد کے باوجود کے ایم سی کی طرف سے نالوں کی صفائی ستھرائی کا کام تاحال نامکمل ہونے اور اس کے لیے مختص فنڈز میں 260ملین روپے کی کٹوتی اور تاخیر کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ شہر کو اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

منعم ظفر خان نے کہاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے جماعت اسلامی اپنا کردار اداکرے گی،  نالوں کی صفائی مکمل نہ کرکے شہر کو ایک بار پھر ڈبونے کی سازش کی جارہی ہے،  نالوں کی صفائی کا کام فوری طور پر مکمل کیا جائے،پیش گوئی کے مطابق بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تو کراچی کے کئی علاقے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔جہاں جہاں نالے صاف کئے گیے ہیں وہاں نالوں کی چھتیں اور دیواریں توڑ دی گئی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ  کھلے نالے اور ڈھکن کے بغیر مین ہولز عوام کے لیے موت کے کنویں ہیں، بارشوں کی دوران کھلے نالوں میں گرنے سے انسانی جانیں ضائع ہوسکتی ہیں جس کے ذمہ دار مئیر کراچی اور حکومت سندھ ہوگی، فی الفور نالوں کی چھتیں اور دیواریں بھی تعمیر کی جائیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ کراچی کے تمام نالے چوک ہیں گزشتہ برس بھی شہر کی کئی مصروف شاہرائیں بارش کے پانی میں ڈوب گئی تھیں،بجائے اس کے کہ بجٹ میں اضافہ کیاجاتا اور نالوں کی بھرپور صفائی کی جاتی لیکن فنڈ کم کردیئے گیے جو سراسر کراچی دشمنی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں