اسلام آباد: پاکستان کے 2کوہ پیمائوں نے نانگا پربت سر کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دلاور سدپارا اور فدا علی اس سیزن میں نانگا پربت سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ نیپال کے لکھپا ٹیمبا شیرپا اور پیمبا شیرپا نے بھی نانگا پربت سر کیا، چاروں کوہ پیما منگل کو پاکستانی وقت کے مطابق شام پونے 6 بجے نانگا پربت سمٹ پر پہنچے۔
واضح رہے کہ نانگا پربت یا ننگی پہاڑی کو علاقائی زبان میں دیامیر بھی پکارا جاتا ہے، جس کا مطلب ہے پہاڑوں کا بادشاہ ۔ یہ چوٹی پاکستان میں گلگت بلتستان کے علاقے میں سطح سمندر سے 8126 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔
