ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ارجنٹائن کی ٹیم کینیڈاکو ہرا کر امریکا فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

نیویارک (اسپورٹس ڈیسک)کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ 2024 میں دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کی ٹیم پہلے سیمی فائنل میچ میں کینیڈا کو با آسانی 2-0 گول سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔ گزشتہ 8ایڈیشنز میں یہ چھٹا موقع ہے کہ 15 مرتبہ کوپا امریکا کی چیمپئن ارجنٹائن کی ٹیم فائنل میں پہنچی ہے۔جولین الواریز اور لیونل میسی نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ سائوتھ امریکا فٹ بال کنفیڈریشن کے زیر اہتمام کوپا امریکا کے 48 ویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے امریکا میں جاری ہیں جن میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میٹ لائف ا سٹیڈیم، ایسٹ رودر فورڈ، نیو جرسی کے مقام پر کھیلے گئے چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن ارجنٹائن اور کینیڈا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں، جس میں ارجنٹائن کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کینیڈین ٹیم کو با آسانی2-0 گول سے شکست دے کر 30 ویں مرتبہ کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ارجنٹائن کے جولین الواریز نے میچ کے 22 ویں اور لیونل میسی نے میچ کے 51 ویں منٹ پر ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔دفاعی چیمپئن ارجنٹائن نے کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ 2021 کے فائنل میچ میں سخت مقابلے کے بعد برازیل کو1-0 گول سے شکست دے کر 15 ویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور اب اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے اس کو صرف ایک فتح کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل میچ 14 جولائی کو ہارڈ راک ا سٹیڈیم، میامی گارڈنز، فلوریڈامیں کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں