ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اننت امبانی کے نام پر آن لائن کمائی اور سرمایہ کاری کا جھانسہ

کولکتہ: یہ زمانہ ہر معاملے میں آن لائن ہے اور آن لائن فراڈ پہلے نمبر پر ہے، لوگ ہر معاملے کو اُچھال کر اپنے مفادات کو تقویت پہنچارہے ہیں، آن لائن فراڈ اور جھانسے اس قدر عام ہیں کہ لوگ جانتے بوجھتے اس گڑھے میں گرتے ہیں۔

بھارت کے امیر ترین امبانی خاندان کا چشم و چراغ اننت امبانی بھی اب آن لائن فراڈ کا اہم مہرہ بن گیا ہے، اننت امبانی کی شادی کے چرچے مشرق سے مغرب تک پھیلے ہوئے ہیں، شادی کی ہر تقریب اور ہر رسم پر دل کھول کر روپیہ لُٹایا گیا ہے، اب بہت سے سائبر کرمنلز اننت امبانی کے نام کو بھی کیش کرواکر لوگوں کو دھوکا دے رہے ہیں۔

ہزاروں ارب روپے کے وسائل رکھنے والا یہ خاندان دولت کمانے کا ہنر خوب جانتا ہے۔ اننت امبانی نے بھی بہت کچھ سیکھا ہے۔ بہت سے آن لائن فراڈیے اب اننت امبانی کی طرف سے ایسی سوشل میڈیا پوسٹس اپ لوڈ کر رہے ہیں جن میں اننت امبانی کی تصویر لگاکر کہا گیا ہے کہ پیسہ کمانا کچھ دشوار نہیں۔ مجھے 26 ہزار روپے دیجیے اور پھر دیکھیے کہ میں اُنہیں راتوں رات لاکھوں روپے میں کیسے بدلتا ہوں۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ انتہائی احمقانہ نوعیت کے دعووں پر بھی لوگ یقین کر بیٹھتے ہیں اور آن لائن فراڈیوں کو رقم بھیج دیتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں