ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان کی وزارت کھیل نے شعائر اسلام کی دھجیاں بکھیر دیں

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے دارلحکومت میں سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں سائیکل ریس میں 40خواتین سمیت 200سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اس کے ساتھ ہی وزارت کھیل نے میوزیکل نائٹ کا بھی اہتمام کیا جس پر شائقین کھیل اور والدین نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی وزارت کھیل نے شعائر اسلام کی دھجیاں بکھیر دیں اور سائیکل ریس کے ساتھ میوزیکل نائٹ کا انعقاد کرکے بلوچ قوم کے سر جھکا دیے۔ وزارت کھیل بلوچستان کی جانب سے 6 جولائی کو سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا، سائیکل ریس میں 200سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں 40خواتین سائیکلسٹ بھی شامل تھیں، سائیکل ریس میں ایک غیر ملکی کھلاڑی نے بھی شرکت کی،وزیر اعلی بلوچستان نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔ تقسیم انعامات کی تقریب میں ایم پی ایز اور سول انتظامیہ نے شرکت کی جبکہ سائیکل ریس کے بعد میوزیکل نائٹ کی رنگا رنگ تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں 1500سے زائد افراد نے بھرپور شرکت کی ۔ سائیکل ریس میں خاص طور پر خواتین اور نوجوانوں کی شرکت کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں