ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسلم لیگ (ن) سے حکومت نہیں چل رہی، ہم حکومت بنانا اور گرانا جانتے ہیں : صدر مملکت

Big landowners will also be taxed

لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے حکومت نہیں چل رہی، ہم حکومت بنانا اور گرانا جانتے ہیں

لاہور میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے آصف علی زرداری سے پارٹی کارکنوں کے کام نہ ہونے کی شکایت کی۔

پارٹی رہنماؤں نے صدر مملکت سے پارٹی کارکنوں کے کام نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت تعاون نہیں کررہی، ہمارا پورا حق نہیں دیا جارہا، انتخابی حلقوں کے مسائل حل نہیں ہورہے، ہم بھی ووٹ حاصل کرتے ہیں، ووٹرزکو مطمئن کرنا پڑتا ہے۔ آصف علی زرداری نے رہنماؤں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی اور پیپلزپارٹی پنجاب کی قیادت کو مل بیٹھ کرمسائل حل کرنےکی ہدایت کی۔

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈز سے قرض لے کر عوام کا امتحان لیا جارہا ہے جبکہ ن لیگ سے حکومت نہیں چل رہی، ہم حکومت بنانا اور گرانا جانتے ہیں، اب خود میدان میں آگیا ہوں، اسلام آباد ہو یا لاہور سب سے کام کرواؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نے ہم اپنی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، کوئی سیاسی جماعت پیپلزپارٹی کے مقابلے کی نہیں ہے، میری جماعت پر تنقید ہوتی ہے یہ میں ثواب سمجھتا ہوں، پیپلز پارٹی کارکن تیار ہو جائیں، ابھی بہت کام کرنا ہے ،پیپلز پارٹی کارکن تیار ہو جائیں، ابھی بہت کام کرنا ہے۔

صدر نے پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائنگ روم کی سیاست نہیں کرنی، اب باہر نکلنے کا وقت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں