ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

لندن(اسپورٹس ڈیسک)بھارت ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا،ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کرکٹ ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقا نے آخری میچ میں انڈین چیمپئنز کو 54رنز سے ہرادیا۔ شکست کے باوجود انڈین چیمپئنز نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا،نارتھ ہیمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا چیمپئنز نے پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹ پر 210رنز بنائے۔سین مین 73، لیوی 60رنز بناکر نمایاں رہے ،بھارت کی جانب سے ہربجھن سنگھ نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،بھارت کو جیت کے لیے 211اور سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے153رنز کا ہدف ملا،لیکن ہدف کے تعاقب میں بھارت کی 5 وکٹیں 77رنز پر گر گئیں ،جس کے بعد انڈین چیمپئنز نے میچ جیتنے کے بجائے153رنز کو ہدف بنالیا،عرفان پٹھان اور یوسف پٹھان کے درمیان 56رنزکی شراکت بنی ۔عرفان 35رنز بناکر رن آئوٹ ہوئے ، تاہم یوسف پٹھان نے اگلی2 گیندوں پر ڈیل اسٹین کو چھکا اور چوکا لگایا اور پھر آخری گیند پر چوکا لگاکر بھارت کو 153رنز سے پار کیا۔
،یوسف پٹھان 54رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے ،جنوبی افریقا چیمپئنز میچ تو 54رنز سے جیت گئی لیکن سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کرسکی،بھارت نے ایونٹ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے، سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا جبکہ پاکستان کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے مد مقابل ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں