ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مخصوص نشستوں کا معاملہ: وزیر قانون نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سیاسی قرار دیدیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سیاسی قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ممخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ہمارے پاس اب بھی 209 اراکین کی اکثریت ہے، فیصلہ ابھی پورا نہیں دیکھا۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ریلیف سنی اتحاد کونسل نے مانگا تھا لیکن عدالت نے اسے پاکستان تحریک انصاف کو دے دیا، وفاقی کابینہ کے تمام فیصلے کابینہ میں ہوتےہیں، کابینہ میں فیصلہ ہوگا کہ نظرثانی دائرکرنی ہے یا نہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے سے سوالات نے جنم لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دے دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں