ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حافظ نعیم الرحمن کا مخصوص نشستوں سے متعلق عدالتی فیصلے کاخیرمقدم

لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مخصوص نشستوں سے متعلق عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا خیر مقدم اور الیکشن کمیشن کے استعفا کا مطالبہ کیا ہے۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدالت کے فیصلے سے چند سیاسی پارٹیوں کی دورنگی بھی عیاں ہوگئی، ان پارٹیوں نے جمہور کی رائے کے برخلاف ناجائز طریقے سے مخصوص سیٹیوں پر قبضہ کیا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کچھ جماعتیں وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی تھیں۔امیر جماعت نے مزید کہا کہ اب جبکہ مخصوص نشستوں پر عدالت عظمیٰ کا فیصلہ آگیا ہے تو یہ معاملہ یہیں ختم نہیں ہونا چاہیے۔ جماعت اسلامی کا اصولی مؤقف ہے کہ جوڈیشل کمیشن تشکیل دے کر فارم 45 کی بنیاد پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں بھی حقداروں کو واپس ملنی چاہئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں