ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈی ہنڈریڈ لیگ کیلئے نسیم شاہ کو پی سی بی نے این او سی دینے سے انکار کردیا : ذرائع

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو دی ہنڈرڈ کیلئے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر کو ورک لوڈ منیجمنٹ کے تحت بورڈ سے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری نہیں کیا، نسیم شاہ نے این او سی کے لیے درخواست دی تھی جس کے جائزے کے بعد فیصلہ کیا گیا۔

نسیم شاہ گزشتہ سال فٹنس مسائل سے دو چار ہوئے تھے اور اب پاکستان ٹیم کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اہم میچز ہیں، دی ہنڈریڈ لیگ میں فاسٹ بولر نے برمنگھم فینکس کے ساتھ معاہدہ کیا تھا ۔

ذرائع کے مطابق تینوں فارمیٹ کے فاسٹ بولر کو انجریز سے محفوظ رکھنے کے لیے این او سی جاری نہیں ہوا اور اس حوالے سے نسیم شاہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ کو دی 100 لیگ کی مہنگی ترین کیٹیگری میں شامل کیا گیا تھا ، وہ ایک لاکھ 25 ہزار پاؤنڈز (پاکستانی روپوں میں 4 کروڑ 50 لاکھ) کی مہنگی ترین کیٹگری میں شامل تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں