اسلام آباد:تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) سے معطل ہونے والے شیر افضل مروت کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی اختلاف کو میڈیا پر بولنے سے روکا ہے میں میڈیا پر بات کروں گا میرا اپنا ضمیر ہے، پی ٹی آئی مجھے میڈیا پر بولنے سے روکے مگر میں خود کی نمائندگی تو کر سکتا ہوں،اس وقت میں پارٹی پالیسی یا بانی پی ٹی آئی کی نمائندگی نہیں کر رہا۔
شیر افضل مروت نے کہاکہ کسی کی شخصی آزادی اور بولنے پر کوئی قدغن نہیں لگا سکتا ، میں ایک سیاستدان اور قانون دان ہوں، لیکن میں بانی پی ٹی آئی کی ناراضگی کو محلوظ خاطر رکھتے ہوئے اختلافات پر بات نہیں کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کی قیادت چاہتی تھی کہ میں سائیڈ پر رہوں ، میں تو خود کو سائیڈ پر ہی رکھنا پسند کروں گا ، اگر احتجاج کی کال آتی ہے تو اس میں اپنا حصہ ڈالوں گا ، پارٹی کے دیگر دوستوں نے بھی مشکلات برداشت کی ہیں۔
