اسلام آباد: بجلی ٹیرف میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 26 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ عوام کو ریلیف نہیں مل رہا ہے، حکمرانوں کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئےہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 26 جولائی کو اسلام آباد میں عوام کو پرامن دھرنے میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں، حکمرانوں کو بجلی کے بھاری بلوں اور ظالمانہ سلیب سسٹم پر عوام کو ریلیف دینا ہوگا، ہم عوامی حقوق کے لیے عدالتوں میں بھی جائیں گے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ ہماری تحریک عوام دشمن بجٹ کےخلاف ہے، حکمران آئی ایم ایف کے حکم پربجلی بلوں میں اضافہ کر رہے ہیں، حکومت کو بجلی کے بھاری بلوں اور ظالمانہ سلیب سسٹم پرعوام کو ریلیف دینا ہوگا۔
انہوں نے مخصوص نشستوں کے کیس کے تناظر میں مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر فوری استعفی دیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ آدھا نہیں پورا قبول کیا جائے۔
