ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: ہائی ٹینشن تار کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک‘ دوسرا شدید زخمی

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں ایک شخص ہائی ٹینشن تار کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوال ٹولی تھانے کے علاقے میں محرم الحرام کے جلوس میں شرکت کے لیے جانے والے 2افراد ہائی ٹینشن تار کی زد میں آگئے۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرے شخص کو تشوشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دونوں افراد اپنے ہاتھوں میں علم کو اٹھائے ہوئے تھے جو ہائی ٹینشن تار سے ٹکرا گیا اور بجلی کے جھٹکے سے دونوں بری طرح سے جھلس گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں