ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

توشہ خانہ کا نیا ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی: احتساب عدالت نے توشہ خانے کے نئے ریفرنس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں نیب کیس کی سماعت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محسن ہارون نے دونوں کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے نیب کو دونوں ملزمان سے تفتیش اڈیالہ جیل میں کرنے کی ہدایت کی اور انہیں 22 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

اس کے علاوہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے ریمانڈ کے لیے نیب ٹیم اڈیالہ جیل آج صبح پہنچی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں