ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی عوامی مسائل پر جدوجہد کی علامت ہے،منعم ظفر

Landlords should be taxed instead of poor people

کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی دیگر پارٹیوں یا سیاسی گروہوں کی طرح کوئی جماعت نہیں بلکہ یہ اقامت دین کی منظم تحریک اور عوامی مسائل پر جدوجہد کی علامت ہے،جماعت اسلامی لوگوں کو کسی ذات، برادری، رنگ و نسل یا مسلک کی طرف نہیں بلکہ صرف اللہ اور اس کے رسول ؐ کی اطاعت و فرما نبرداری کی طرف بلاتی ہے۔

منعم ظفر خان نے کہاکہ ہماری دعوت اللہ کی زمین پر اللہ کی حکمرانی قائم کرنا اور اللہ کے بندوں کو صرف اور صرف اللہ کی بندگی میں لانا ہے،جماعت اسلامی پوری امت کا ایک جسد واحد ہونے کے تصور پر یقین رکھتی ہے، دنیا بھر میں جہاں جہاں مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں ان کے حق میں آواز بلند کرتی اور اتحاد امت اور ہم آہنگی کے لیے ہمیشہ سرگرم رہتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ کارکنان حق دو کراچی مہم کو مزید تیز کریں،افرادی قوت میں اضافہ کریں اورہفتہ وار درس قرآن وحدیث کا اہتمام کریں،شہر میں جماعت اسلامی کے لیے دعوت کا میدان کھلا ہے۔ 25 میں سے 9 ٹاون جماعت اسلامی کے پاس ہیں اور بقیہ ٹاونز میں بھی جماعت اسلامی اچھی پوزیشن پر ہے۔ کارکنان جماعت ہر یوسی میں بلاک کوڈ کی سطح پر کام کریں،پانی، بجلی کے شدید بحران کے خلاف جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک اور واٹر کارپوریشن کے خلاف جدوجہد کے ذریعے عوام کی ترجمانی کی ہے،عوام کو حکومت سے ریلیف بھی دلوائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں