کراچی: پیپلزپارٹی کے چیف میڈیا کو آرڈینیٹر نذیر ڈھوکی انتقال کرگئے۔
اس حوالے سے صدرِ پاکستان آصف زرداری نے نذیرحسین ڈھوکی کے اِنتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی پیپلزپارٹی کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
صدرِ مملکت نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ نذیر ڈھوکی نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی میڈیا ٹیم ممبر کی حیثیت سے کام شروع کیا۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ نذیر ڈھوکی کی خدمات کو پیپلزپارٹی کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
