ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا، خورشید شاہ

modern weapons

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ  حکومت نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کے فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا، ہمیں اس فیصلے کا علم  بھی میڈیا کی خبروں سے ہوا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ  پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ عدالت کو کرنا ہے ، دیکھیں عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے؟ہمیں سیاست کرنی چاہیے اور ان چیزوں سے مسئلے حل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اس حوالے سے پیپلزپارٹی کی پالیسی آجائے تو میں پھر ہی بات کر سکوں گا، پارٹی کی طرف سے ابھی کوئی ہدایات نہیں دی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں