پشاور(صباح نیوز)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں کے بعد جعلی فارم 47حکومت حواس باختہ ہو چکی ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ فارم 47حکومت کے تابوت میں آخری کیل وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور ٹھوکیں گے ، عدالتی فیصلوں کے بعد جعلی فارم 47حکومت حواس باختہ ہو چکی ہے، جعلی حکومت کے جعلی نمائندے عدلیہ کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پر حملہ بھی مسلم لیگ ن کے ٹریک ریکارڈ کا حصہ ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ اقتدار بچانے کی خاطر یہ ٹولہ کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔