پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا ( کے پی کے بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ لندن پلان تہس نہس ہوگیا ہے، عوام لندن بھاگنے والوں پر خصوصی نظر رکھیں، اس بار پلیٹلیٹس گرنے کے بہانے باہر نہیں بھاگنے دیا جائے گا۔
وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے فرائی پین سے کپڑے پریس کرنے کا ڈراما سیزن بھی شروع ہونے والا ہے، صرف مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد جعلی سلطنت کی بنیادیں ہل گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پشتو میں کہاوت ہے کہ گدھے کو دم سے پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے، درباری وزرا پے درپے پریس کانفرنسز کے ذریعے یہی کچھ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، شہباز شریف اور راج کماری مریم نواز اپنی جعلی سلطنت کو دم سے پکڑنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، دونوں کے ہاتھوں میں صرف دم ہی بچی ہے، باقی سلطنت ہاتھ سے نکل چکی ہے۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ ٹریبونل کے انصاف پر مبنی فیصلوں سے فارم 47 کا سارا کچا چٹھا کھل جائے گا،فارم 47 پر بنی حکومت کی بنیادیں اتنی کمزور ہیں کہ جعلی سلطنت کو چند ماہ کا سہارا بھی نہیں دے سکا۔
