ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی ایل پی کا فیض آباد دھرنا جاری رکھنے کا اعلان ،ایکسپریس وے بند

اسلام آباد(صباح نیوز)تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے فیض آباد کے مقام پر دھرنا جاری ہے، ایکسپریس وے بھی فیض آباد کے مقام پر ٹریفک کیلئے بند ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔دھرنے کا اعلان گزشتہ روز لیاقت باغ سے فیض آباد تک فلسطین مارچ کے اختتام پر کیا گیا ، مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا سرکاری بائیکاٹ کیا جائے، سرکاری بائیکاٹ ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔ دوسری جانب تحریک لبیک کے دھرنے کے باعث میٹرو بس سروس کا روٹ محدود کر دیا گیا، میٹرو بس سروس اسلام آباد سیکرٹریٹ اور راولپنڈی سے آئی جے پی سٹیشن تک دستیاب ہے۔اس کے علاوہ ایکسپریس وے بھی فیض آباد کے مقام پر ٹریفک کیلئے بند ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں