
لندن (رپورٹ: عاصم قادری) اسپین کے CARLOS ALCARAZ نے دوسری مرتبہ ومبلڈن چیمپئن شپ جیت لی انہوں نے سربیا کے NOVAK DJOKOVIC کو 6–2, 6–2 7–6 (7–4) سے شکست دی انہوں نے 21 سال کی عمر میں یہ چوتھا گرینڈ سلیم جیتا ہے۔ پرنسس آف ویلز نے کارلوس کو ٹرافی پیش کی اور نوک کو رنرز اپ شیلڈ پیش کی اس موقع پر کارلوس نے کہا کہ ایمانداری کی بات یہ ہے کہ یہ میرا خواب تھا کہ میں یہ ٹرافی حاصل کروں.. کارلوس نے یہ بات 11 سال کی عمر میں کہی تھی.۔ نوک نے اس سے پہلے 7 مرتبہ ومبلڈن چیمپین شپ جیتی ہے۔ 21 سال کی عمر میں کارلوس ومبلڈن چیمپئن شپ جیتنے والے تیسری شخصیت ہیں.. اس سے قبل 1985/86 میں جرمنی کے بورس بیکر نے 18 سال 227 دن اور 1976/77 میں سویڈن کے BJORN BORG نے 21 سال 26 دن کی عمر میں یہ چیمپئن شپ جیتی تھی۔