ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی نائب صدر نے جے ڈی وینس کو مباحثے کا چیلنج دے دیا

امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس نے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے نائب صدر کے منصب کے لیے نامزد کیے جانے والے سینیٹر جے ڈینس کو مباحثے کا چیلنج دے دیا ہے۔

کملا ہیرس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں تو مباحثے کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں، بس ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کی طرف سے گرین سگنل کا انتظار ہے۔

یاد رہے کہ ماہِ رواں کے اوائل میں ہونے والے پہلے صدارتی مباحثے میں صدر بائیڈن کو ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابل شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اس مباحثے کے بعد اُن کی اپروول ریٹنگ بھی بہت گرگئی ہے۔

کملا ہیرس نے انٹرویو میں کہا کہ امریکا کو مضبوط قیادت کی ضرورت ہے اور ہم اُسے مضبوط قیادت فراہم کریں گے۔ صدر بائیڈن پوری طرح تیار ہیں اور میں بھی ری پبلکن امیدوار برائے نائب صدر کا مباحثے کے روسٹرم پر سامان کرنے کو تیار ہوں۔

اگر ڈیموکریٹس نیشنل کمیٹی نے کملا ہیرس کو گرین سگنل دے دیا تو یہ مباحثہ سی بی ایس نیوز پر نشر کیا جائے گا۔ مئی میں ڈونلڈ ٹرمپ اس بات پر راضی ہوئے تھے کہ وہ جسے نائب صدر کے منصب کے لیے نامزد کریں گے اُس سے بھی ڈیموکریٹ امیدوار برائے نائب صدر مباحثہ کرے۔ وہ چاہتے ہیں کہ یہ مباحثہ فاکس نیوز پر ہو جبکہ ڈیموکریٹس چاہتے ہیں کہ مباحثہ سی بی ایس نیوز پر ہو۔

جو بائیڈن کی انتخابی مہم کے ترجمان ٹی جے ڈکلو نے نیو یارک ٹائمز کو بتایا کہ کملا ہیرس مباحثے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ سی بی ایس نیوز نے نائب صدر کے امیدواروں کے درمیان پہلا مباحثہ 13 اگست کو منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں