کابل(انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان میں تیز رفتار بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق جب کہ 34 زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ افغانستان کے صوبے بغلان کو دارالحکومت کابل سے ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا۔ بس میں 60 سے زائد مسافر سوار تھے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ مارچ میں ہلمند میں بس اورآئل ٹینکر کے تصادم کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہو گئے تھے۔