کولمبو: سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دھمیکا نروشنا کو قاتلوں نے گھر میں گھس کربیوی بچوں کے سامنے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن پولیس نے بتایا کہ سابق کپتان کو قتل کرنے کےلیے 12 بور کی گن کا استعمال کیا گیا ہے، مقتول کرکٹر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے، قتل کی وجہ سامنے نہیں آسکی جب کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
خیال رہے کہ قتل ہوتے ہی مقامی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں تھیں، پولیس کا کہنا تھا کہ بہت جلد قاتل کو قانون کے مطابق سزا دلوائیں گے۔
