کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی پریس کلب میں بڑھتی ہوئی آبادی کے موسمیاتی تبدیلی پراثرات کے عنوان پرسیمینارسے خطاب کرتے ہوئے موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ گرمی کی شدت کم کرنے لیے ضروری ہے کہ شہر بھر میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائے، درختوں کی کٹائی اوربڑھتی ہوئی آبادی کے لیے منصوبہ بندی ضروری ہے۔
سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی طاقتیں اورجدید ترقی یافتہ ممالک موسمیاتی تغیرات کے ذمہ دار ہیں لیکن عالمی قوتیں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے بجائے ترقی پذیرممالک کو موسمیاتی تبدیلی کا ذمہ دارقرار دینے میں مصروف ہیں، بڑھتا ہوا صنعتی اورتعمیراتی انقلاب موسمیاتی و ماحولیاتی تبدیلی کا باعث بن رہا ہے۔
