ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس کے وزیرِاعظم گیبریل ایٹل مستعفی ہوگئے

پیرس: فرانس کے وزیرِ اعظم گیبریل ایٹل نے استعفیٰ دے دیا ہے، نئے وزیرِ اعظم کے تقرر تک وہ نگراں وزیرِ اعظم کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گیبریل ایٹل کی کابینہ بھی نئی کابینہ کی تشکیل تک کام کرتی رہےی گی۔ ماہِ رواں کے اوائل میں فرانس میں عام انتخابات کے نتیجے میں انتہائی دائیں بازو کی پارٹی نیشنل ریلی اور اُس کے اتحادیوں کو شکست ہوئی تھی اور بائیں بازوں کی جماعتوں پر مشتمل دی پاپولر فرںٹ نے میدان مارلیا تھا۔

بائیں بازو کی جماعتوں کے درمیان وزیرِ اعظم کے انتخاب کے حوالے سے شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔ جمعرات کو قائدِ ایوان کا انتخاب ہونا ہے۔

حالیہ عام انتخابات نے فرانسیسی پارلیمنٹ کو عجیب و غریب الجھن سے دوچار کردیا ہے۔ کسی بھی پارٹی یا اتحاد کی واضح اکثریت نہیں۔ حکومت سازی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ معلق پارلیمنٹ نے فرانس کی سیاست کو بحرانی کیفیت سے دوچار کردیا ہے۔ نئی حکومت کوئی بھی قانون آسانی سے منظور نہ کراسکے گی۔ پارلیمنٹ میں دائیں بازو، بائیں بازو اور اعتدال پسند جماعتوں کی کم و بیش برابر کی پوزیشن ہے۔ 20 نشستوں کی برتری کے ساتھ بائیں بازو کا دی پاپولر فرنٹ حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے مگر پھر بھی یہ مرحلہ آسان نہیں۔

ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ 26 جولائی کو پیرس اولمپکس شروع ہو رہے ہیں۔ نئی حکومت کے لیے اولمپکس کا معقول و بے داغ سیکیورٹی کے ساتھ انعقاد بھی ایک بڑا ٹاسک ہوگا۔ اولمپکس کی سیکیورٹی سے متعلق امور طے کیے جاچکے ہیں مگر پھر بھی نئی حکومت کو اس معاملے پر بہت زیادہ متوجہ رہنا پڑے گا۔

پیرس کی پینتھین ساربون یونیورسٹی میں قانون کے پروفیسر میتھیو ڈیساں کہتے ہیں کہ نئی حکومت کے لیے کام کرنا آسان نہ ہوگا۔ اُسے انتظامیہ اور دفاعی امور پر بہت زیادہ کام کرنا پڑے گا۔ اولمپکس کے حوالے سے بھی اگرچہ بہت کچھ پہلے سے طے ہوچکا ہے تاہم پھر بھی نئی حکومت کو اپنے حصے کا کام کرنا ہی پڑے گا۔

فرانس میں پہلے بھی نگراں حکومتیں رہی ہیں تاہم صرف چند دن کے لیے۔ ویسے نگراں حکومت کے لیے کوئی میعاد مقرر نہیں ہوتی اور پارلیمنٹ بھی اُسے جانے کو نہیں کہہ  سکتی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں