
طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا کے جنوبی علاقے میں اجتماعی قبر سے 24 لاشیں نکالی گئیں۔ امدادی ٹیموں نے سیرتہ کے محلّے کامبو میں ایک اجتماعی قبر کی نشاندہی کے بعد قبر سے 24 لاشیں نکالی ہیں۔ ناقابل شناخت ہونے کے باعث لاشوں کے ڈی این اے نمونے لے لیے گئے ہیں۔