ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیا ٹرمپ نے صدر بائیڈن کی نقالی شروع کردی؟

امریکا کے صدر جو بائیڈن کی صحت کے حوالے سے بہت کچھ کہا جارہا ہے۔ اُن پر انتخابی دوڑ سے الگ ہونے کے لیے دباؤ بھی بڑھ رہا ہے۔ صدر بائیڈن پر سب سے بڑا اعتراض یہ کیا جارہا ہے کہ عمر کے اثرات کو وہ جھیل نہیں پارہے۔ کبھی اُن کی زبان پھسل جاتی ہے اور کبھی وہ اونگھنے لگتے ہیں۔

کیا اُونگھنا کچھ صدر بائیڈن تک ہی محدود ہے؟ ایسا نہیں ہے۔ امریکی صدارتی انتخابی مہم میں اُن کے حریف سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی تقریبات میں سوتے رہے ہیں۔

پنسلوانیا کے شہر بٹلر میں قاتلانہ حملے کے بعد ٹرمپ نے کان کی مرہم پٹی کروائی اور ری پبلکن نیشنل کمیٹی کے کنونشن میں پہنچ گئے۔ اس کنونشن میں وہ سوتے دکھائی دیے۔

جب ٹرمپ کی سونے کی تصویر وائرل ہوئی تو اُس کے بارے میں سوشل میڈیا پر تبصروں کا ڈھیر لگ گیا۔ ٹرمپ کے حامیوں نے بتایا کہ وہ سو نہیں رہے تھے بلکہ پاسٹر جیمز رومیک کی طرف سے کرائی جانے والی دعا کے دوران ہمہ تن گوش تھے۔ سی بی ایس نیوز ویریفکیشن پروڈیوسر جم لا پورٹا نے بھی یہی دعوٰی کیا۔

معروف امریکی ہفت روزہ نیوز ویک نے فیکٹ چیک کے تحت اصلیت بتائی ہے۔ نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق کنونشن میں جس موقع کی یہ وڈیو ہے وہ پادری جیمز رومیک کی دعا کے چار منٹ بعد کا ہے جب ری پبلکن نیشنل کمیٹی کے رکن ہرمیت ڈھلوں تقریر کر رہے تھے۔

ٹرمپ نے یا اُن  کی الیکشن ٹیم نے اِس وڈیو اور تصویر کے بارے میں کوئی وضاحت کی ہے نہ دعووں کی تردید کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں