لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )نے اپنے افسران کو ترقیاں دینے کےلئے فہرستوں کی تیاری شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گریڈ 21کے افسران کو گریڈ 22میں ترقیاں دینے کے لیے افسران کی فہرستوں کی تیاری کا عمل شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر کسٹمز گروپ کے گریڈ 21کے افسران کو گریڈ 22میں ترقیاں دے گی جس کے لیے مستحق افسران نے اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات سمیت محکمہ نے ان افسران کی پر فارمنس رپورٹ ایف بی آر کو ارسال کر دی ہے۔
