ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرمپ کی پوتی کائی ٹرمپ نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کر دیا

واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوتی کائی ٹرمپ نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کر د

کائی ٹرمپ نے گزشتہ روز ری پبلکن نیشنل کنونشن میں پہلی بار اسٹیج پر آکر بات کی۔ کائی ٹرمپ نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے میرے دادا کو گرانے کی کوشش کی لیکن وہ ابھی تک کھڑے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ ایک عام دادا کی طرح ہیں، وہ ہمیں کینڈی اور سوڈا دیتے ہیں، اسکول کیسا جا رہا ہے ہمیشہ پوچھتے رہتے ہیں۔

کائی نے کہا کہ عدالتی مقدمات کے دوران بھی میرے بارے میں پوچھتے اور میری حوصلہ افزائی کرتے رہتے تھے۔واضح رہے کہ 17 سالہ کائی، ڈونلڈ ٹرمپ اور انکی سابق اہلیہ ونیزا سے پیدا ہونے والے انکے سب سے بڑے بیٹے ڈونلڈ جونیئر کی بیٹی ہیں۔

کائی نے ری پبلیکن کنونشن میں مختصر لیکن بڑے اچھے انداز میں اپنے دادا کو خراج تحسین پیش کیا۔ کائی کی تقریر کے دوران سابق صدر مسلسل اپنی پوتی کو دیکھ کر مسکراتے رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں