ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانوی بادشاہ چارلس سوم نے نئے پارلیمان کا افتتاح کردیا

برطانوی بادشاہ چارلس سوم اور ان کی اہلیہ پارلیمان کی افتتاحی تقریب میں شریک ہیں

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے لیبر حکومت کے نئے پارلیمان کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر خطاب میں شاہ چارلس نے لیبر حکومت کے ایجنڈے کا اعلان کیا۔ انہوں نے فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت جاری رکھنے اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں میں کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ روایت کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کے سربراہ نے حکومت کی جانب سے لکھی گئی تقریر کی،جس میں اسٹارمر کے مرکزی نعرے’قومی تجدید‘ پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ یہ تقریب ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے بادشاہ کے آئینی کردار کی علامت اور صدیوں پرانی روایت ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں