نئی دہلی: بی سی سی آئی نے بھارتی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کا کپتان سوریا کمار یادیو کو بناد یا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق بھارتی کپتان روہت شرما کی جانب سے ریٹائرمنٹ لیے جانے کے بعد سوریا کمار یادیو کو بھارتی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کی کپتانی دی گئی ہے۔ اسی طرح شبمن گل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
روہت شرما بھارت کے لیے ون ڈے ٹیم کی قیادت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)نے سری لنکا کے خلاف 27 جولائی سے شروع ہونے والی وائٹ بال سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جس میں ہرشیت رانا اور ریان پراگ کو پہلی بار ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
