ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیلجیئم کا اسرائیل(ناپسندیدہ ملک)کیخلاف میچ کی میزبانی سے انکار

برسلز(اسپورٹس ڈیسک)سکیورٹی خدشات کے باعث بیلجیئم فٹبال فیڈریشن نے اسرائیل (ناپسندیدہ ملک) کیخلاف میچ کی میزبانی کرنے سے انکار کر دیا۔بیلجیئم فٹ بال فیڈریشن نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث اسرائیل ( ناپسندیدہ ملک) کیخلاف 6ستمبر کو ہونے والے نیشن لیگ میچ کی میزبانی نہیں کی جائے گی، برسلز کی مقامی انتظامیہ نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ یہ میچ کنگ باڈوئن ا سٹیڈیم میں نہیں کھیلا جائے گا کیونکہ اس سے مظاہرے شروع ہو سکتے ہیں۔فلسطین پر اسرائیلی جارحیت سے منسلک تنا کی وجہ سے حکام نے برسلز میں انتہائی خطرے والے میچ کا انعقاد ناممکن قرار دیا تھا جس کے بعد بیلجیئم کے دیگر شہروں نے بھی میچ کی میزبانی سے انکار کر دیا جبکہ برسلز شہر کو ابھی تک نامزد نہیں کیا گیا، فرانس، اٹلی، بیلجیئم اور اسرائیل (ناپسندیدہ ملک) ایک ہی نیشن لیگ گروپ A2 سے وابستہ ہیں۔واضح رہے کہ اکتوبر میں برسلز میں ہونے والے حملے سے ممکنہ طور پر سکیورٹی خدشات بڑھ گئے تھے جب بیلجیئم اور سویڈن کے درمیان یورو 2024 کوالیفائر میچ سے قبل ایک انتہا پسند مسلمان بندوق بردار نے2 سویڈش فٹبال شائقین کو گولی مار کے قتل کر دیا تھا حالانکہ اس حملے کا مقصد یہود مخالفت نہیں تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں