ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماتلی،آل سندھ ٹیسٹ پاس ٹیچر کا احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان

ماتلی (نمائندہ جسارت) آل سندھ ٹیسٹ پاس ٹیچرز ایکشن کمیٹی اپنے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں احتجاجی تحریک شروع اور کراچی پریس کلب کے سامنے 8 روزہ احتجاجی کیمپ لگائے گی۔ یہ اعلان ایکشن کمیٹی کے رہنما رضوان رند، عابد علی راجپوت، ظفر عباس بھٹی، اکرام خاصخیلی، غلام رسول سولنگی اور غلام رسول آریسر نے پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا۔ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ 2001 سے 2018 کے دوران یہ ٹیسٹ پاس کر کے بھرتی ہونے والے تمام اساتذہ کو مستقل، 3 سال کے پیریڈ کا انکریمنٹ دیا جائے، پرائمری اسکول ٹیچرز کا سروس اسٹرکچر اور پروموشن دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے پیش کیے جانے والے مطالبات کی منظوری تک پورے سندھ کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں