ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کراچی کیلیے خطرہ بن چکی ہے، سیف الدین ایڈوکیٹ

کراچی:اپوزیشن لیڈر کے ایم سی و نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کراچی کے لیے ایک خطرہ بن چکی ہے اس کی بیڈ گورننس میں کراچی کے عوام کاحق ماراجارہاہے،سندھ حکومت میں بیٹھے یہ سب کھارہے ہیں اور وصولی عوام سے کی جارہی ہے۔

اپوزیشن لیڈر کے ایم سی و نائب امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہاکہ اوپر سے نیچے تک میونسپل افسران اور ڈائریکٹرز بھاری رقوم دے کرتعیناتی کرواتے ہیں اور پھر نیچے سے کماکر اوپر تک مال پہنچاتے ہیں،کراچی کے عوام کا بجٹ کراچی پر نہیں لگ رہا،عوام روز بروز بنیادی ضروریات سے محروم ہوتے جارہے ہیں۔

سیف الدین ایڈووکیٹ کاکہنا تھا کہ  پانی گھروں کے نلکوں میں دستیاب نہیں، ٹینکر مافیا کا راج ہے،سیوریج سسٹم ناکارہ ہوچکا،کھلے مین ہول بچوں کیلئے موت کا کنواں ثابت ہورہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں