ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمرہ ویزا پر سعودی عرب جانےکی کوشش کرنیوالے 8 بھکاری گرفتار

beggars who tried to go to Saudi Arabia

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ  ایف آئی اے  نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے بھیک مانگنے میں ملوث 8 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان عمرہ ویزا پر سعودی عرب جارہے تھے۔  گرفتار مسافروں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں، ملزمان کے سامان سے 900 سگریٹ بکس اور 70 ویلو کے پیکٹ برآمد ہوئے۔ ملزمان کا تعلق لودھراں اور ملتان سے ہے، ملزمان کے پاس فی کس 500 ریال سے بھی کم پیسے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان عمرہ کے حوالے سے بھی امیگریشن حکام کو مطمئن نہ کرسکے، گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں