ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئر پرسن شیلا جیکسن انتقال کرگئیں

ہیوسٹن: امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن لی انتقال کرگئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق 74 سالہ شیلا جیکسن کا تعلق ڈیموکریٹ پارٹی سے تھا جبکہ وہ کینسر میں مبتلا تھیں۔

شیلا جیکسن لی ریاست ٹیکساس سے سب سے زیادہ عرصے تک کانگریس کے رکن رہنے والوں میں شامل تھیں۔

حکومت پاکستان  نے شیلا جیکسن کی خدمات کے اعتراف میں 2022 میں ہلال پاکستان سے نوازا تھا۔

شیلا جیکسن نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز 1994 میں ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے کیا اور پہلے ہی پرائمری الیکشن میں 4 مرتبہ کے فاتح ڈیموکریٹ کریگ واشنگٹن کو شکست سے دوچار کیا۔

واضح رہے کے شیلا جیکسن لی نے مختلف معاملات پر دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے پاکستان کی حمایت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں