ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی کی طلب میں اضافہ: لوڈ شیڈنگ جاری، شارٹ فال6 ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا

 اسلام آباد:بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث طلب اور رسد کا فرق 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا، بجلی کی پیداوار 22 ہزار اور طلب 28 ہزار میگا واٹ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  دیہی علاقوں میں 12 گھنٹے جبکہ شہری علاقوں میں 4 سے 6 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔حکام کے مطابق واپڈا کے پاور پلانٹس سے صرف 500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، پانی سے ساڑھے 4 ہزار، ایٹمی توانائی سے تین ہزار اور دیگر ذرائع سے 1800 میگا واٹ بجلی تیار کی جا رہی ہے ۔

پاور ڈویژن حکام نے دعوی کیا ہے کہ شارٹ فال کے باوجود اعلانیہ لوڈ شیڈنگ صفر ہے اور صرف ان علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل کی جا رہی ہے جہاں ریکوری کم اور نقصانات زیادہ ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں