ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شفقت محمود سے 55 سال قریبی دوستی کی غلط فہمی رہی، وفاقی وزیر دفاع

 اسلام آباد:وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ شفقت محمود کو 1964 سے جانتا ہوں، مجھے ان سے 50/55 سال قریبی دوستی کی غلط فہمی بھی رہی، اس دوران برے کام زیادہ کیے اور اچھے کام کم ہوئے ہیں، شفقت محمود کی سیاست پیپلزپارٹی سے شروع ہوئی پھر مشرف سے ہوتی ہوئی شہباز شریف اور پی ٹی آئی پر ختم ہوئی۔

وفاقی  وزیر دفاع  نے  کہا کہ بانی پی ٹی آئی  کی کابینہ نے مجھ پر آرٹیکل 6 لگایا تو موصوف نے میرے خلاف دھواں دھار پریس کانفرنس کی، میرے اقامے اور بیرون ملک تنخواہ کو اس کی وجہ بتایا، میں نے ایف آئی اے کی انکوائری بھگتی۔

انہوں نے کہا کہ جب شہباز شریف کیساتھ تھے تو عمران خان کے خلاف بڑی اچھی انگریزی میں کالم لکھتے رہے، مشکل وقت میں تعلق نبھانا، ڈی این اے میں وفاداری اور حوصلہ ہونا اللہ کی عطا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں